ابنا: سعودی عرب کے معروف سیاسی تجزیہ نگار و محقق "فؤاد ابراھیم" نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے انٹیلیجینس ادارے کے سربراہ "بندر بن سلطان نے شام و عراق کے داخلی امور میں آشکارا مداخلت کے ساتھ علاقائی و عالمی سطح پر ماضی سے کہیں زیادہ ریاض کے حکام کی بہ نسبت عالمی نفرت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ "فؤاد ابراھیم" نے مزید کہا کہ دیگر ملکوں کے امور میں سعودی عرب کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا ابھی تک آل سعود حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے اور ان مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی بنا پر سعودی عرب کمزور پوزیشن میں آگیا ہے۔ سعودی عرب کے معروف سیاسی تجزیہ نگار و محقق "فؤاد ابراھیم" نے وضاحت کی کہ شام میں جاری جنگ اور ایران کے ساتھ دشمنی ، سعودی عرب کی پالیسی کا حصہ بن چکی ہے اور یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ آل سعود کی پالیسیوں کی ناکامی حتی اس حکومت سے وابستہ ذرائع ابلاغ میں کے نامہ نگاروں کے لئے واضح ہوگئی ہے۔ "فؤاد ابراھیم" نے کہا کہ سعودی عرب کے دوست ممالک بھی ، اب آل سعود حکومت کے نقطۂ نظر کو خاطر میں نہیں لاتے ہیں۔
.......
/169